Fast Delivry, Cash on Delivery, Call us

Aetidal Pasandi

Rs.220

Description

اعتدال ایک ایسی صفت ہے جو ہر جگہ اور ہر چیز میں مطلوب ہے۔ اگر کوئی چیز حد اعتدال سے باہر ہوجائے تو وہ چیز افراط و تفریط کا شکار ہوجاتی ہے۔ قرآن مجید میں امت محمدیہ علی صاحبہا الصلوات و التسلیمات کی یہ امتیازی خصوصیت بیان فرمائی ہے کہ ہم نے تم کو ایک معتدل امت بنایا ہے۔

اعتدال کی صفت پر قائم رہنے کے لیے بہت سےاہم مسائل مثلاً:  علماء کا اختلاف رحمت یا زحمت…؟  علماء کا اختلاف اور ان کا اخلاص… اختلاف کی صورت میں قابلِ اتباع کون…؟  شدتِ اختلاف کے درجات… اختلاف کی ہر نوع مذموم نہیں…  اہل اللہ پر اعتراض…  ہدایت اور گمراہی کے اعتبارسے امور کی قسمیں… آپس کے اتفاق و اتحاد کی چند نظیریں…  طلبہ کے لیے اہم ہدایات… مسلمانوں کی ترقی کا معیار اور بلائوں سے بچنے کا واحد علاج… عقائد میں اختلاف گمراہی ہے… کسی عالم کے قول کی تردید کب کی جاسکتی ہے… علمائے حق اور علمائے سوء میں فرق  اور ان جیسے دیگر بے شمار مسائل کے حل کا دل پذیر مجموعہ اب احباب بیت العلم نے نہایت محنت سے کتاب میں پیراگراف، عنوانات اور حوالہ جات پر خوب صورت انداز میں کام کیاہے اور ان شاء اﷲ اس کتاب کا مطالعہ ،گھرانے کے ہر فرد کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

Reviews (0)

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good