Fast Delivry, Cash on Delivery, Call us

Hifazat Ki Duaen

Rs.15

Description

اس دنیا میں انسان کےلیے بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جو اس کو فائدہ پہنچاتی ہیں اور بہت ساری چیزیں ایسی بھی ہیں جن سے انسان کو نقصان پہنچنے کا ہر وقت خطرہ رہتا ہے۔ اس لیے انسان پہلے سے ہی اپنی حفاظت کا سامان کیے رکھتا ہے۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی بُرائیوں اور شرور سے بچنے اور اپنی حفاظت کےلیے امت کو بہت ساری دعائیں بتلائی ہیں۔ وقت، حالات اور ناگہانی آفات کا کوئی وقت متعین نہیں ہوتا، وہ کبھی بھی انسان پر حملہ کرسکتی ہیں۔ اس لیے حفاظت کی دعاؤں کا خصوصی اہتمام رکھنا چاہیے۔

زیر نظر کتاب ”حفاظت کی دعائیں“ میں بہت ساری دعاؤں کو جمع کردیا گیا ہے۔ ان کے اہتمام کرنے سے ہم مصائب، آفات اور بلیات سے محفوظ رہ سکتے ہیں اور اپنی روزمرہ کی زندگی کو شیطانی شرور سے محفوظ بناسکتے ہیں۔

Reviews (0)

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good