Fast Delivry, Cash on Delivery, Call us

Mujamut Tullab (Arabai)

Rs.0

Description

عربی ادب کی اصطلاح میں معجم ان ذخیرہ الفاظ کو کہا جاتا ہے جن کا مجموعہ بالخصوص مفردات پر مشتمل ہو۔معجم الطلاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

معجم الطلاب سے پہلے بھی بہت ساری معاجم اور لغات مرتب کی گئی ہیں، لیکن ان سے استفادہ اس شخص کے لیے زیادہ سہل تھا جس کو علمِ ادب اور عربیت سے واقفیت ہوتی تھی، بقول صاحب کتاب کے آج کل ابتدائی طلبہ کے لیے ان سے استفادہ مشکل کام تھا،معجم الطلاب طلبائے کرام کی سہولت کے لیے ایک منفرد معجم مرتب کی گئی

جس میں درجہ ذیل امور کا اہتمام کیا گیا ہے:

٭      طلبائے کرام کے لیے ایسے مفردات اور تعبیروں کو شامل کیاگیا ہے جن کا استعمال عام ہوتا ہے۔

٭      غیر مستعمل مفردات کو ذکر نہیں کیا گیا۔

٭      الفاظ کے نئے مستعمل معانی بھی ذکر کیےگئے ہیں۔

٭      ایسے الفاظ کے معانی ذکر نہیں کیے گئے جو غیر مشہور ہیں۔

٭      نئی علمی اصطلاحات کو بھی کثرت سے ذکر کیا گیا ہے۔

 ٭     مختلف اشیا کے لیے لغات کے ساتھ ساتھ تصاویر کا اضافہ بھی کیا ہے۔

٭      پچاس ہزار سے زائد الفاظ کے معانی پر مشتمل یہ معجم طلبہ وعلماء کے لیے ایک نادر و نایاب تحفہ ہے۔

Reviews (0)

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good