Fast Delivry, Cash on Delivery, Call us

Mardoon kay 300 Fiqhi Masail

Rs.125

Description

دین اسلام کی تعلیمات بڑی وسیع اور جامع ہیں نہ صرف یہ کہ انسان کی پیدائش سے لے کر موت تک زندگی گزارنے کا دستور العمل ہے بل کہ اس میں معاشی،معاشرتی اور کاروباری ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے بھی ہدایات ہیں ، حلال وحرام، معروف ومنکر واخلاقِ حسنہ اور سیئہ کی بھی تفصیل ہے۔جسم وروح کی طہارت اور پاکیزگی کی تعلیم بھی ہے، اللہ تعالیٰ سے رشتہ جوڑے رکھنے اور اس کا قرب تلاش کرنے اور اس کے احکامات کو پورا کرنے اور نواہی سے اجتناب کرنے بھی واضح احکامات ہیں۔

آج کے معاشرتی ماحول اور دنیاوی بھاگ دوڑ نے مسلمانوں خصوصاً مردوں کو ایسا الجھادیا ہے کہ نہ تو وہ مکمل دینی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں، نہ ہی علمائے کرام اور مفتیانِ عظام کی خدمت میں کثرت سے ہر وقت حاضر ہوسکتے ہیں۔

ضرورت اس امر کی تھی کہ ایک ایسی مختصر آسان اور جامع کتاب مرتب کی جائےجو ایسے تمام ضروری اور اہم مسائل کا حتی الامکان احاطہ کیے ہوئے ہو جو روزمرہ کی زندگی میں پیش آتے رہتے ہیں تاکہ ہر مسلمان مختصر وقت میں ان اہم مسائل سے آگاہ ہوں اور ان پر عمل کرکے اپنی دنیا اورآخرت کو سنوار سکیں۔

Reviews (0)

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good