Fast Delivry, Cash on Delivery, Call us


Misali Baap

Rs.260 Rs.510

Description

کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ بچے ہوا کرتے ہیں، اگر اس وقت وہ گود کا کھلونا ہیں تو آگے چل کر وہی مستقبل کے معمار بنیں گے۔ بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو اس کے سامنے سب سے پہلے دو بزرگ یعنی ماں باپ ہوتے ہیں۔ باپ ہی اپنے بچے کا پہلا استاد ہوتا ہے اور یہیں سے بچے کے اچھا یا برا بننے کی بنیاد پڑتی ہے۔ اسی استاد سے وہ اچھے یا برے جذبات واخلاق اور اطاعت یا نافرمانی کو اپنے اندر جذب کرتا ہے۔ اس لیے باپ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اولاد کی تربیت اس ڈھنگ سے کرے کہ اس کے رگ وریشہ میں دین کی روح سرایت کرجائے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود بھی ان صفات کا حامل ہو تاکہ بچہ کے لیے عملی نمونہ بن سکے۔

زیر نظر کتاب ”مثالی باپ“ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس میں بچوں کی صحیح اسلامی اصولوں پر تربیت کرنے اور ان کو کامل مسلمان بنانے کی اسلامی تدبیریں اور بے شمار مضامین کو تمثیلات وواقعات کی روشنی میں نفسیات اور طب وحکمت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے فطری انداز سے بیان کیا گیا ہے کہ ہر مسلمان والد نہایت آسانی کے ساتھ ان اصولوں اور تدابیر پر عمل پیرا ہو کر مثالی والد بن سکتا ہے۔

Specification

Details
Cover Binding Hard Binding
Pages 530
Size 8.5" x 5.5"
Weight 595gm

Reviews (0)

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good