Fast Delivry, Cash on Delivery, Call us


Sharah Asma-e-Husna Set (Part 1 - 2)

Rs.1,250 Rs.2,500

Description

 

صبح و شام کی دعائیں

یہ کتاب صبح و شام کی مسنون دعائوں اور بطورِ وظیفہ ہر تنگی وپریشانی سے بچنے اور دل و دماغ کو سکون پہنچانے والی بہترین دعائوں کا مجموعہ ہے۔یہ دعائیں حفاظت وعافیت، ناگہانی بلائوں اور آفتوں سے بچائو کے لیے بہترین قلعہ ہے، سیکنڈری اسکول کے طلبہ و طالبات کو بچپن میں یہ دعائیں یاد کروانا بہت مفید ہے۔

نمازیں سنت کے مطابق پڑھیے

یہ حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ کا نماز سے متعلق مختصر لیکن ایک جامع رسالہ ہے۔جس میں حضرت مفتی صاحب مدظلہ نے نماز کا درست اور غلط دونوں طریقے بڑی وضاحت کے ساتھ بیان فرمائے ہیں… ہر مسلمان مرد و عورت کو اس کا مطالعہ کرنا نہایت ضروری ہے …کیوں کہ نماز دین کا ستون ہے …اس کو ٹھیک ٹھیک سنت کے مطابق ادا کرنا ہرمسلمان کا فرض ہے…تاکہ سنت کے انوار و برکات سے ہماری نمازیں خالی نہ ہوں۔

اسمائے حسنیٰ( حصہ اول ،دوم)  عام قیمت: 250/=

قرآن کریم و احادیث نبویہ سے ہر اسم کی تفسیر و تشریح ائمۂ کرام کے اقوال سے مزین تعریفات…دلوں کوجِلا بخشنے والے علمائے کرام کے نصائح و بزرگان دین کے ایمان افروز واقعات…توحید باری تعالیٰ سے محبت، شرک سے نفرت اور اس سے بچائو کی تدبیریں…اورہر اسم مبارک سے متعلق مفید فوائد و نصائح کو مرتب کیا گیا ہے۔

مزیداس کتاب کا مطالعہ ایمان و یقین،عبادات ومعاشرت اور زندگی کے دیگر تمام امور کی انجام دہی کے وقت بھی یادِ الٰہی کا باعث اور تقویٰ والی زندگی نصیب ہوجانے کا ذریعہ ہے، اور ظاہری و باطنی دونوں طرح کی خوبیوں سے آراستہ و پیراستہ ہے، ہر باذوق شخص سے اس کے مطالعہ کی سفارش کی جاسکتی ہے، الحمد للہ کتاب میں محبت و عقیدت کی تراوش بھی ہے اور ادب و انشاء کی حلاوت بھی ہے، اللہ کرے کہ یہ کتاب زیادہ سے زیادہ مفید اور مقبول ہو، اور امت کو اللہ تعالیٰ کے پیارے پیارے ناموں کی صحیح معرفت حاصل ہو جو معرفت گناہوں سے بچا دے اور طاعات پر لے آئے۔

Specification

Details
Cover Binding Hard Binding
Pages Part-1 = 573, Part-2 = 465
Size 9.5" x 7.5"
Weight Part-1 = 1030gm, Part-2 = 885gm

Reviews (0)

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good