Fast Delivry, Cash on Delivery, Call us


Talaba kay liye Tarbiyati Waqiyat

Rs.200 Rs.400
  • Brand: Maktaba Bait Ul Ilm
  • Product Code: Talaba kay liye Tarbiyati Waqiyat
  • Availability: In Stock

Description

بلاشبہ علم جس کے حاصل کرنے کی طرف ہمیں قرآن و حدیث سے راہ نمائی ملتی ہے ایک ایسی نعمت ہے جس کے ذریعے انسان کو اپنی حقیقت کا ادراک صحیح طور پر ہوجاتا ہے اور بلا مبالغہ جب علم کو اس کی کمیت و کیفیت کے ساتھ من و عن حاصل کیا جاتا ہے اور اس کےآداب کی جب رعایت کی جاتی ہے تو علم کا ایسا نور ملتا ہے جو انسان کو اپنے خالق و مالک کی پہچان کرانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

اس لیے ضروری ہے کہ علم کے حصول میں لگنے والے طلبا اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بنیں اور اس علم کے ذریعے سے اپنے معبودِ حقیقی کی مرضیات کو معلوم کرکے ان پر عمل پیراہوں اور منہیات سے پرہیز کریں، نیز حصولِ علم کے لیے جن آداب کا اہتمام کرنا ناگزیر ہے ان سے پہلو تہی اختیارنہ کریں ۔ان آداب کی رعایت اور ان پر عمل کا اہتمام ہر طالب کے لیے ضروری ہے۔

پیشِ نظر کتاب میں اسلاف کے حالات و واقعات اور نصائح کو ذکر کرکے ان ہی آداب کی طرف راہ نمائی کی گئی ہے ، کیوں کہ حالات و واقعات کو انسانی زندگی کی تعمیر و تسدید میں جو اہمیت حاصل ہے وہ روزِ روشن کی طرح ہر عاقل پر عیاں ہے۔

یہ آدابِ عالیہ و فاضلہ جو اسلاف کی میراث ہیں جس طالب علم میں بھی پائے جائیں گے وہ طالب علم ان شاء اللہ تعالیٰ اپنے ہم عصرساتھیوں اور دین دار طبقے کی نظر میں اتنا ہی قیمتی ہوگا جتنا کہ خود علم اور اس طالب علم کو ان آداب کی رعایت کرنے کی بنا پر علم کا نور بھی حاصل ہوگا اور معرفت کا نور بھی جو کہ عین مقصود ہے۔

Specification

Details
Cover Binding Hard Binding
Pages 221
Size 8.5" x 5.5"
Weight 330gm

Reviews (0)

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good