Uswa-e-Rasool Akram

 900

Category:

Description

Uswa-e-Rasool Akram

عرض ناشر ہمارے کتنے ہی مسلمان بھائی ، دوست، احباب اور خاندان صحیح رہنمائی نہ ملنے کی بنا پر اپنی پریشانیوں کے حل کے لیے جھوٹے اور نام نہاد عاملوں کے چکر میں پڑ جاتے ہیں، حالاں کہ نبی کریم ﷺ کی چوبیس گھنٹے کی زندگی کے مبارک اعمال ہی ہماری تمام پریشانیوں کے حل کا ذریعہ ہیں اور یہ مبارک اعمال ہماری زندگیوں میں سکون و سلامتی کے یقینی ضامن ہیں۔
الحمد للہ اسوہ رسول اکرم ﷺ ایک جامع و مکمل کتاب ہے۔ جس میں حضرت عارف باللہ ڈاکٹرمحمد عبدالحئ عارفی رحمہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کے روزانہ کے اعمال ، مبارک زندگی کے شب و روز اور عادات مبارکہ، غرض زندگی کے ہر گوشے سے متعلق سنت میں نہایت عام فہم انداز میں جمع کر دی ہیں۔
عرصہ دراز سے مختلف ادارے اس کتاب کی اشاعت کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ ادارہ بیت العلم کی چاہت تھی کہ یہ کتاب تخریج و تحقیق ، عمدہ کمپوزنگ اور معیاری کتابت کے ساتھ شائع ہو جائے۔
الحمد للہ ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے علمائے بیت العلم نے تمام آیات کریمہ و احادیث مبارکہ کی تخریج و تحقیق، دعاؤں کی بہترین کتابت اور از سر نو پوری کتاب کی معیاری کمپوزنگ کے ذریعے اسے مستند اور خوب صورت بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی ہے، امید ہے کہ بیت العلم کی دیگر کتابوں کی طرح یہ کتاب بھی آپ کی کام یاب زندگی کے لیے بہترین رہنما اور معاون ثابت ہوگی۔ ان شاء الله

 

Additional information

Weight0.775 kg
Dimensions3 × 14 × 22 cm
Title

Hard Cover

Pages

774 pages

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Uswa-e-Rasool Akram”

Your email address will not be published. Required fields are marked *